• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگر مل کیس میں سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے وکیل نے ان کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرا دیں۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جمع

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف کا بیرونِ ملک علاج چل رہا ہے، انہیں ڈاکٹرز نے مزید علاج کے لیے بیرونِ ملک رکھنےکی ہدایات دی ہیں۔

احتساب عدالت لاہور نے اسی کیس میں یوسف عباس کے ریمانڈ میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیئے: کابینہ اجلاس میں نواز شریف کی تصویر کا ذکر

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف ضمانت پر رہا ہیں اور علاج کے لیے لندن میں مقیم ہیں۔

تازہ ترین