• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس موصول ہوگئیں، یاسمین راشد

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس موصول ہوگئیں، یاسمین راشد


وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبائی محکمہ صحت کو سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس موصول ہوگئی ہیں۔

یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ صحت نے رپورٹس میڈیکل بورڈ کو بھجوادی ہیں، بورڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پراجلاس بلاکر جائزہ لیاجائے۔

یہ بھی پڑھیے: لگتا نہیں کہ نواز شریف لندن میں علاج کروا رہے ہیں، یاسمین راشد

یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ، نوازشریف کی رپورٹس کا جائزہ لے کر سفارشات دے گا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے تناظر میں حکومت پنجاب آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ علاج کی غرض سے لندن میں مقیم سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی فیملی کے ہمراہ ہوٹل میں موجودگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ 

تازہ ترین