• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے شوبازوں کی شاہ خرچیوں کا کلچر ختم کیا، عثمان بزدار

ہم نے شوبازوں کی شاہ خرچیوں کا کلچر ختم کیا، عثمان بزدار


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم نے شوبازوں کی شاہ خرچیوں کا کلچر ختم کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سرکاری خزانے کو امانت سمجھتے ہیں، صوبائی حکومت نے غیر ضروری اخراجات کو بہت حد تک کنٹرول کر لیا ہے۔

عثمان بزدار نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح خرچ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں سیکیو رٹی کی مد میں بھی کروڑوں روپے بچائے گئے ہیں۔

تازہ ترین