• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھرب پتی افراد کو سبسڈی دی جارہی ہے، خواجہ آصف

کھرب پتی افراد کو سبسڈی دی جارہی ہے، خواجہ آصف


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کھرب پتی افراد کو سبسڈی دے رہی ہے جبکہ غریب کے پاس گرم کپڑے کے لیے پیسےنہیں ہیں۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ن لیگی رہنما رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا، اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ سبسڈی کیوں دی جاتی ہے؟ یہ جرم ہے، سبسڈی دینے میں ہم سیاستدان مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب بیمار ہو جائے تو دوائی لینے کے پیسے نہیں ہوتے اور مرنے کا انتظار کرتا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ملکی خزانے کو سبسڈی کی وجہ سے کھربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

تازہ ترین