آپ آف لائن ہیں
اتوار9؍صفر المظفّر 1442ھ 27؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ورزش کرتے افراد کی نقل کرتے کتے کو دیکھ کر لوگ حیران

ورزش کرتے افراد کی نقل کرتے کتے کو دیکھ کر لوگ حیران


چاق و چوبند رہنے کے لیے ورزش انتہائی ضروری ہے، اس بات سے انسان ہی نہیں جانور بھی خوب واقف ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس کتے کو ہی دیکھ لیں جو نا صرف ورزش کرنے کا بے حد شوقین ہے بلکہ بھرپور انداز میں اس پر عمل بھی کر رہا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے کتے نے ایکسر سائز کلاس کے دوران اپنی مالکن سمیت دیگر افراد کے گروپ کو ورزش کرتے دیکھا تو خود بھی اُنکے بیچ لیٹ گیا اور بھرپور انداز میں اُنکی نقل کر تے ہوئے دلچسپ انداز میں ورزش کی۔

ڈوگی میاں کے اس انداز پر نہ صرف اُسکی مالکن بیحد خوش ہوئی بلکہ وہاں موجود افراد اور ٹرینر بھی خوب محظوظ ہوئے اور یہ منظر اپنے کیمرے میں قید کرلیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید