• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن:وزیر خارجہ شاہ محمود کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

واشنگٹن:وزیر خارجہ شاہ محمود کی امریکی ہم منصب سے ملاقات


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی ہے۔

شاہ محمود قریشی اور مائیک پومپیو کے درمیان ملاقات میں مسئلہ کشمیر، امریکا،ایران تنازع اور خطے میں امن سے متعلق دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ ’پرامن جنوبی ایشیا ‘کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور 80 لاکھ کشمیریوں کی خواہش کے مطابق استصواب رائے سے حل کیا جاسکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مائیک پومپیو کو اپنے حالیہ دورہ ایران،سعودی عرب میں ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیل سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور کشیدگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے ۔

وزیر خارجہ نے مائیک پومپیو کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ بھارت نے گزشتہ پانچ ماہ سے 80 لاکھ کشمیریوں کو کرفیو کے ذریعے محصور کر رکھا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ذرائع مواصلات پر پابندی عائد ہے تاکہ اصل حقائق کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا جائے ۔

تازہ ترین