• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیرپر نئی پالیسی بنائی جائے،سردار جمال یاسر

وٹفورڈ ( نمائندہ جنگ ) پاکستان اور چین مسئلہ کشمیر پر یو این سیکورٹی کونسل کے مستقل ممبر ملکوں کا جنیوا یا اسلام آباد میں خصوصی اجلاس طلب کریں ۔ موجودہ حالات کی روشنی میں مسئلہ کشمیرپر ایک نئی پالیسی بنائی جائے ۔ اقوام متحدہ میں بھارت نے امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس و دیگر ملکوں کے تعاون سے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ماہر قانون پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری مالیات سردار احمد جمال یاسر ایڈووکیٹ نے وٹفورڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سردار یاسر احمد جمال یاسر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اب عالمی سیاست تبدیل ہو چکی ہے۔ ہماری سوچ آج بھی حق خودارادیت پر مرکوز ہے،پاکستان کے ساتھ الحاق کے اور بھی آپشن ہیں ۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر کو دوطرفہ قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔ جب کہ چین نے واضح کرتےہوئے کہا کہ مسئلہ بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ مسئلہ آج بھی یو این سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر موجودہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کےلئے سنجیدہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین