• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موت اٹل حقیقت ہے، آخرت کیلئے تیاری کرنی چاہئے، حافظ صدیق

نیو کاسل(پ ر) نیو کاسل کی معروف کاروباری ودینی شخصیات حاجی محمد نذیر، حاجی محمد بشیر، حاجی محمد منیر اور حاجی محمد قیصر کے والد محترم حاجی فیض عالم مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے نامور عالم دین حضرت علامہ حافظ محمد صدیق نعیم نے موت کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موت اٹل ہے۔ہر ذی روح کوموت کا سامنا کرنا ہے، ہمیں آخرت کی تیاری کرنی چاہئے مرحوم ایک اچھے اور دین دار بزگ تھے انتہائی نیک سیرت اور دینی کاموں میں زیادہ دلچسپی رکھتے تھے۔دعائیہ تقریب سے حاجی فہیم احمد نے بھی خطاب کرتے ہوئے مرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا تقریب میں نیو کاسل کی کاروباری شخصیات علما کرام ، ڈاکٹرز، دوست احباب اور خاندان کے افراد نے کثیر تعداد نے شرکت کی، نعت خواں حضرات نے گلہائے عقیدت کے پھول بارگاہ رسالت میں پیش کئے۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔
تازہ ترین