• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اشرف نے خواتین کے موٹرسائیکل چلانے کی حمایت میں وڈیو جاری کر دی

اسلام آباد (ایجنسیاں) اداکار عمران اشرف نے خواتین کے موٹرسائیکل چلانے کی حمایت کرتے ہوئے وڈیو جاری کردی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین لڑکیاں موٹر سائیکل پر سوار ہیں اور عمران اشرف نے اپنی گاڑی روک کر انہیں سراہا اور کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں امن ہے اور خواتین بلا خوف وخطر اپنی مرضی سے جو چاہیں کر سکتی ہیں، انہوں نے موٹرسائیکل سوار لڑکی سے پوچھا کہ وہ کتنے عرصے سے موٹرسائیکل چلا رہی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں ایک سال ہونے والا ہے اور وہ عمران اشرف کی بہت بڑی فین ہیں۔

تازہ ترین