• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس رنگز میزبان شہر ٹوکیو کے ساحل پر نصب

ٹوکیو (جنگ نیوز) دنیا میں کھیلوں کے عظیم ترین میلے اولمپکس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ اس سلسلے میں پانچ رنگین دائروں پر اولمپکس کے مخصوص نشان بحری جہاز کے ذریعے ماڈل میزبان شہر ٹوکیو پہنچا دیا گیا۔ 50فٹ اونچے اور 100فٹ چوڑے دیوہیکل ماڈل کو ساحل پر نصب کردیا گیا ہے۔ کھیلوں کے کئی وینیوز اور اسٹیڈیم مذکورہ مقام کے ارد گرد ہیں۔ ان رنگز کی باقاعدہ افتتاحی تقریب اولمپکس شروع ہونے سے ٹھیک چھ ماہ قبل 24جنوری کو ہوگی۔ اسی روز سے آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ چھ ماہی کائونٹ ڈائون بھی شروع ہوگا۔ اولمپکس گیمز کا انعقاد جاپانی دارالحکومت میں 24جولائی سے نو اگست تک ہوگا۔

تازہ ترین