• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وومن پولیس موبائل الٹ گئی، مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد ہلاک، 15 زخمی، ڈاکو 12 لاکھ روپے لے اڑے

نواب شاہ +ٹنڈو غلام علی+ہنگورجہ( بیوروپورٹ+نا مہ نگاران)وومن پولیس موبائل الٹ گئی،مختلف حادثات میں2 افرادہلاک،15 ز خمی،ڈاکو 12 لاکھ روپے لے اڑے، نواب شاہ۔جام صاحب کے قریب وومن پولیس اسٹیشن کی موبائل تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں دو خواتین پولیس اہلکار ریحانہ ،خورشید جمالی اور موبائل ڈارئیور شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ پولیس موبائل کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے۔پیش آیا ۔نصرپور ۔ دو موٹر سائیکل سوار اسلحہ کے زور پر 12 لاکھ روپے نقد لوٹ کر لے گئے ۔فجر کے و قت موٹر سائیکل سواروں نے پیٹرول بھر وانے کے بہانے باہر بیٹھے عملے کو یرغمال بنایا اور عملے کو مینیجر آفس لے گئے جہاں لٹیروں نے مارپیٹ کی جس پر ملازم زخمی ہوگیا جس کے بعد چابی لیکر تجوری میں رکھے 12 لاکھ روپے نقد، موبا ئل فون، سی سی وی کیمرے کا سامان لے گئے ۔ ہنگور جہ ۔ نامعلوم مسلح ڈاکو نے لعل ڈنو تنیو سے موٹر سا ئیکل ، دس ہزار رو پے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ رواں ہفتے ڈاکو نوید بھٹی سے موٹرسا ئیکلاور نقد ر قم کے علاوہ پرائمری اسکول سے اسٹپ لائیزر چوری ، جبکہ ایڈووکیٹ ضمیر سہتو کی بھینس چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو آج تک پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ٹنڈو غلام علی ۔کپری موری کے قریب ٹیل اسٹاپ کے گائوں چوہدری علء احمد گل میں نماز کے ادائیگی کے بعد مسجد سے نکلنے والے 32 سالہ نوجوان نمازی عمران گل کو نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے اطلاع پر لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ خیر پور ناتھن شا ہ ۔ انڈس ھائی وے کے مقام پر تیز رفتار کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کاچھو کا رھنے والا علی حسن لغاری ہلاک ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ دریں اثناء نئوں گوٹھ سڑک پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان آمنے سانے تصادم کے نتیجے میں نوجوان آصف لاکھیر زخمی ہوگیا۔ جبکہ گاؤں جام زرداری کے مقام پر پانی کے تنازع پر چچا بخت زرداری اور بھتیجے شبیر زرداری کے لو گو ں میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں نئوں گوٹھ کے مقام پر سولہ روز قبل بیوی سمیت مبینہ اغوا ہونے والے امجد نائچ کو خیرپورناتھن شاہ پولیس نے تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج دادو شفیع محمد پیرزادہ کی عدالت میں پیش کیا۔ امجد نائچ نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس نے باز یا ب کرنے کے بعد مبینہ طور پر پیسوں کی لالچ میں مبینہ طور پر حبس بے جا میں رکھا۔جبکہ میرے ساتھ بازیاب کرائی گئی میری بیوی فاطمہ کو وڈیروں کے حوالے کردیا۔ بیان پر عدالت نے پولیس پر بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو نوجوان کی بیوی فاطمہ اور اغوا کے الزام میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے 17جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ ڈگری۔عمردین ٹاون کے رہائشی نوجوان محمد یاسین نےتعلقہ اسپتال ڈگری میں صحافیوں کو بتایا کہ دو افراد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر مجھے دوستی نہ رکھنے پر لاتیں گھونسے مار مار کر زخمی کردیا۔زخمی نوجوان کو تعلقہ اسپتال ڈگری لایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔سونہری اسٹاپ کے نزدیک کار اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں کار قریبی واقع ایک خشک واٹر کورس میں جاگری۔ کار میں سوار حیدرآباد سے جھڈو جانے والی فیملی کے تین افراد ڈاکٹر کامل میمن،انکی اہلیہ اور ہمیشرہ سمیت رکشے میں سوار دو سگے بھائی واحد اور مبارک شدید زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین