• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی پولیس کانسٹیبل کی امیدواروں کے امتحانات 19جنوری کو ہوں گے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآبادمیں لیڈی پولیس کانسٹیبل کے لئے تحریری امتحانات 19 جنوری کو پگٹ میموریل گرلز ہائی اسکول نزد امریکن سینٹر حیدرآباد میں ہوں گے، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سندھ عمران قریشی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ضلع حیدرآباد میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کی آسامیوں کے لئے درخواست دینے والی 557 امیدواروں کے تحریری امتحانات صبح ساڑھے 10بجے تا دن ساڑھے 11بجے تک مذکورہ اسکول میں ہوں گے ۔تحریری امتحانات پاکستان ٹیسٹنگ سروس (PTS)کے تحت لئے جائیں گے۔

تازہ ترین