• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد فیصل عباسی کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد(جنگ نیوز)پاک بحریہ کے کموڈور محمد فیصل عباسی کو ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل محمد فیصل عباسی نے1991میں پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ریئرایڈمرل محمد فیصل عباسی پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ ریئرایڈمرل محمد فیصل عباسی پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔
تازہ ترین