• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،گیارہ روز کے دوران گیس کے باعث 12افراد جاں بحق ،14جھلس کر زخمی

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر) گیس نے گیارہ روز میںتین خواتین اور سات بچوں سمیت12افراد کو ابدی نیند سلادیا جبکہ14افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق 7جنوری کو کاسی روڈ کے علاقے قلندر مکان کے قریب رہائش پذیر سٹی تھانہ کے اے ایس آئی محمد عباس کےگھر میں گیس لیکج کے باعث زورداردھماکے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی جاں بحق جبکہ بچہ جھلس کرزخمی ہوگیاتھاجبکہ اس کے اگلے ہی روز 8جنوری کوسبزل روڈ کا رہائشی سرکاری ملازم بے نظیر پارک سمنگلی روڈ کا سپر وائزر نوید شہزاد،اس کی اہلیہ اور تین بچے گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 9جنوری کو کچلاک کلی قاسم میں گیس دھماکے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ میاں بیوی اور پانچ بچے زخمی ہو گئےتھے اسی طرح13 جنوری کو مشرقی بائی پاس پرگیس سے دم گھٹنے کے باعث میاں بیوی اور تین بچے جاں بحق ہو اورگزشتہ روز17جنوری کوسریاب ،فقیر محمد اور کیقاآباد روڈ پر گیس لیکج کے باعث دھماکوں سے ماں بیٹی سمیت چھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔گیس کے باعث دم گھٹنے اور جھلسنے کے باعث گیارہ روز میں تین خواتین اور سات بچوں سمیت12 افراد جاں بحق جبکہ14 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ۔  
تازہ ترین