آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ڈھوک الٰہی بخش میں فائرنگ سے 62سالہ خاتون قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک الہٰی بخش میں فائرنگ کرکے 62سالہ خاتون کوقتل کردیاگیا۔پولیس کومحمودمسیح نے بتایاکہ رات ساڑھے گیارہ بجے اپنے گھرمیں موجودتھاکہ گلی میں گالم گلوچ کی آوازآئی تومیں اپنی ہمشیرہ ممتازبی بی ،چھوٹے بھائی مقصودمسیح اوربھانجے دانش ولیم کے ہمراہ باہرنکلاتوگھرکے باہرمحمدارسلان عرف شانی ،اکرام جدون اورایک نامعلوم شخص میرانام لے کرگالم گلوچ کررہے تھے ۔میں جیسے ہی گھرسے باہرنکلا تومحمدارسلان عرف شانی نے مجھے گالیاں دیتے ہوئے سیدھافائر مجھ پرکیا۔میری ہمشیرہ ممتازبی بی بچانے کے لئے آگے بڑھی تواسے فائرسامنے ٹھوڑی پرلگاجس سے وہ زخمی ہوکرگرگئی دوسرافائراکرام جدون نے کیاجوگلی میں موجودہمارے پڑوسی عابدحسین کوبائیں پاؤں پرلگا ملزمان گالم گلوچ کرتے اورہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے ہم ممتازبی بی کوہسپتال لے جارہے تھے کہ وہ راستے میں دم توڑگئی۔مدعی نے پولیس کوبتایاکہ وجہ عنادیہ ہے کہ 16جنوری کودن دوبجے میری ارسلان عرف شانی اوراوراکرم جدون وغیرہ سے تلخ کلامی ہوئی تھی ۔کیس کے تفتیشی سب انسپکٹررانااکبرکے مطابق ملزم ارسلان عرف شانی اشتہاری رہ چکاہے اورکچھ عرصہ پہلے جیل سے رہاہوکرآیاتھا۔

اسلام آباد سے مزید