• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہے:شیعہ علما کونسل

ملتا ن ( سٹا ف رپو ر ٹر )شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر علامہ موسی رضا جسکانی کی صدارت میں ہوا جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری نیئر عباس کاظمی علامہ غلام شبیر حیدری بشارت قریشی میاں محمد شفیع ذیشان حیدری علامہ کاشف ظہور نقوی ذیشان شمسی علی سجاد نے شرکت کی ،علامہ موسی ٰرضا جسکانی نے کہا کہ قوم ملکی دفاع کے لئے متحد ہے ہم ملک کے دفاع اور سالمیت کے لئے پاک فوج کے ساتھ ملکر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں اس وقت پاکستان اندرونی طور پر حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مختلف مسائل کا شکار ہے موجودہ حکومت وعدوں کے باوجود عوامی مسائل حل کرنے میں ابھی تک ناکام ہے پاکستان کا اب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہےجو روز بروز بڑھتی جا رہی ہے،ہم ملک سے بے روز گاری اورمہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں حکومت ڈنگ ٹپائو پالیسی کو ترک کرے اورمستقل بنیادوں پر سیاسی دشمنیوں سے ہٹ کر عوام اورملک کی خوشحالی کے لئے اقدامات کرے، امریکاجیسی استعماری طاقتوں کی وجہ سے پوری دنیا کا امن خطرے میں ہے جنہیں انسانی حقوق کی کوئی پرواہ نہیں ،عراق میں حالیہ امریکی دہشت گردی ا قابل مذمت ہے اسلامی ممالک کے سربراہان کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکاکے بڑھتے ہوئے قدموں کو روکیں۔
تازہ ترین