• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری میڈ یکل کالجوں میں ضم قبائلی اضلاع کی نشستیں دوگنا کر دی گئیں

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت اور پاکستان میڈیکل کمیشن نےسرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ضم قبائلی اضلاع کی نشستیں دوگنی کر دیں جس پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو )پشاورنے نشستیں دوگنی کرنے کے بعد ضم شدہ قبائلی اضلاع کی میڈ یکل اور ڈینٹل کالجوں کی مخصوص اضافی شدہ نشستوں پر سیشن 2019-20 کے لئے پلیسمنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا میرٹ کم چوائس کی بنیا دپر پلیسمنٹ منگل 21جنوری کو ہو گی ۔کے ایم یو ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمشن کے جاری کردہ کے مطابق ضم قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا) کے طلباء وطالبات کےلئے صوبے اور ملک بھر کے طبی اداروں میں مخصوص نشستیں دوگنی کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے2017میں کیاتھا البتہ اس فیصلے کی حتمی منظوری حال ہی میں صوبائی حکومت اور پی ایم سی نے دی ہے جس کے بعد کے ایم یو نے ان مخصوص نشستوں پر صوبائی حکومت کی پالیسی اور پی ایم سی کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں داخلہ شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ پنجا ب میں نشستیں 17سے34کر دی گئی ہیں ان اضافی شدہ نشستوں پر شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یارخان،سرگودھا میڈیکل کالج سرگودھا،نواز شریف میڈیکل کالج گجرات،ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال،گوجرانوالہ میڈیکل کالج گوجرانوالہ، ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈی جی خان،خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ،ڈی مونٹمورینسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور،نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان اور ڈینٹل سیکشن پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد میں دیئے جائیں گے۔ آزاد کشمیر اور سندھ میں مخصوص بالترتیب 6اور 8 کردی گئی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میںا ضافی شدہ نشستوں پر داخلے کے ایم سی اور اے ایم سی کے سوا صوبے کے باقی تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں میرٹ کم چوائس کی بنیاد پر دیئے جائیں گے جس کے لئے ضم شدہ ہر قبائلی ضلع (سا بقہ ایجنسی) سے میر ٹ لسٹ کے ٹاپ 45طلباء و طالبات اورایف آر کو ہا ٹ اور ایف آر پشاور کے لئے ٹا پ 12جبکہ با قی سا بقہ ایف آرز (سب ڈویژن) کے لئے 10-10امیدواران کوداخلے دیئے جائیں گے۔
تازہ ترین