• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں، نرسوں اور ملازمین کے تبادلوں پر پابندی عائد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے اور ضم قبائلی اضلاع میں ڈاکٹروں،نرسوں اور دیگر ملازمین کے تبادلوں وتعیناتیوں پر پابندی کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے وزارت سنبھالنے کے بعد تبادلوں وتعیناتیوں کے لئے میرٹ اور شفافیت پر مبنی پالیسی بنانے اور کی تیاری تک تبادلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ۔ اعلامیہ کے مطابق پابندی کا اطلاق پبلک سروس کمیشن کی سفارشات، ترقی کی صورت میں تبادلوں، تعیناتی کے منتظر عملے( جسے خالی آسامیوں پر تعینات کیا جائے گا)، انتظامی بنیادوں اور انتظامی عہدوں پر نہیں ہوگا۔ نئی پالیسی کے تحت تمام مراکز صحت کو ڈاکٹرز، نرس اور دیگر عملہ فراہم کئے جائیں گے جبکہ میرٹ اور شفافیت کو اپناتے ہوئے اقرباء پروری اور پسند وناپسند کا خاتمہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین