آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اولمپکس رنگز میزبان شہر ٹوکیو کے ساحل پر نصب


دنیا میں کھیلوں کے عظیم ترین میلے اولمپکس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

اسی سلسلے میں پانچ رنگین دائروں پر اولمپکس کے مخصوص نشان بحری جہاز کے ذریعے ماڈل میزبان شہر ٹوکیو پہنچا دیا گیا ہے، 50فٹ اونچے اور 100فٹ چوڑے دیوہیکل ماڈل کو ساحل پر نصب کردیا گیا ہے۔

کھیلوں کے کئی وینیوز اور اسٹیڈیم مذکورہ مقام کے ارد گرد ہیں، ان رنگز کی باقاعدہ افتتاحی تقریب اولمپکس شروع ہونے سے ٹھیک چھ ماہ قبل 24جنوری کو ہوگی۔

اولمپکس گیمز کا انعقاد جاپانی دارالحکومت میں 24جولائی سے 9 اگست تک ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید