آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رجب المرجب 1441ھ 28؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بی آئی ایس پی کے 4 افسران برطرف

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے 4 افسران کی برطرفی کا نوٹی فیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن میں برطرف کئے گئے افسران میں محمد نعمان ضعیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی آئی خان ، شفیع اللہ اسسٹنٹ ڈائریکٹربی آئی ایس پی بنوں، سید فضل امین سسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی ایبٹ آباد اور سبیل خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی ایبٹ آباد شامل ہیں۔

معطل کیے گئے افسران پر الزام ہے کہ یہ چاروں اپنی بیگمات کے نام پر بی آئی ایس پی کی رقم حکومت پاکستان سے وصول کرتے رہے۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق چاروں افسران نے دھوکہ دہی سے غریب عوام کے 4 لاکھ 40 ہزار196 وصول کیے۔

دوسری جانب بی آئی ایس پی حکام کا کہنا ہے کہ مزید افسران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔

قومی خبریں سے مزید