آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رجب المرجب 1441ھ 28؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ٹی20 سیریز کیلئے بنگلادیشی اسکواڈ کا اعلان

ٹی20 سیریز کیلئے بنگلادیشی اسکواڈ کا اعلان


پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، محمود اللّٰہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

تین میچوں کی سیریز کے لیے اَن کیپ فاسٹ بولر حسن محمود کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اوپنر تمیم اقبال کی افغانستان کے خلاف ہوم سیریز اور زمبابوے اور بھارت کے دورے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ مصدق حسین، عرفات سنی، تیج الاسلام اور ابو حیدر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حسن محمود ٹیم کا مستقبل ہے، لہٰذا ہم سمجھتے ہیں یہ بہترین وقت ہے کہ اسے موقع دیا جائے۔

سیکیورٹی وجوہات کے باعث وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم کے پاکستان نہ جانے پر اُنہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

32 سالہ مشفق الرحیم نے بھی تصدیق کی ہے کہ بدھ کو پاکستان جانے والے اسکواڈ کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان

مشفق الرحیم نے گذشتہ روز صحافیوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ بہت پہلے کرلیا تھا اور بورڈ کو بھی آگاہ کردیا تھا، جبکہ ایک خط بھی جمع کروایا تھا، میری فیملی کو تشویش ہے لہٰذا میں ٹیم کے ساتھ نہیں جارہا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ نیل مک کینزی، اسپن بولنگ کوچ ڈینیل ویٹوری اور فیلڈنگ کوچ رایان کوک بھی ٹیم کے ساتھ پاکستان نہیں جارہے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کیخلاف T20 سیریز کیلئے قومی ٹیم

بنگلادیشی اسکواڈ
ٹی 20 سیریز کے لیے بنگلادیشی اسکواڈ میں محمود اللّٰہ (کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، نعیم شیخ، نظم الحسین، لٹن داس، محمد مٹھن، عفیف حسین، مہدی حسن، امین الاسلام، مستفیض الرحمٰن، شفیع الاسلام، الامین حسین، روبیل حسین اور حسن محمود شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 جنوری سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید