• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹے کا بحران، مریم اور نگزیب کی حکومت پر تنقید

آٹے کا بحران، مریم اور نگزیب کی حکومت پر تنقید


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے آٹے کے بحران پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مریم اورنگزيب نے کہا ہے کہ ‎15 کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران حکومت کی بدترین نالائقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 ماہ میں گیس 250 فیصد مہنگی، آٹا ختم، تندور بند ہونا افسوسناک اور شرمناک ہے۔

مریم اور نگزیب نے سوال کیا کہ عمران صاحب کیا نئے پاکستان میں آٹا ختم، تندور بند اور عوام لنگر سے روٹی کھائے؟

تازہ ترین