• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کے بعد آٹا مافیا بھی بے لگام ہوگئی ہے،اقبال ہاشمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ چینی مافیا کے بعد اب آٹا مافیا بھی بے لگام ہو گئی ہے، چند ماہ میں فی کلو آٹے کی قیمت 40سے 70روپے ہو جانا عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لینے کے مترادف ہے، آٹے جیسی بنیادی اور روزمرہ استعمال کی چیز کی مہنگائی کی ذمہ دار وفاقی و صوبائی حکومتیں اور مہنگائی کنٹرول کرنے والے ادارے ہیں، ا قتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو عوام کی مشکلات، مسائل اور تکالیف کا کوئی احساس نہیں ہے، آٹے کی مہنگائی سے براہ راست ہر گھر اور ہر فرد متاثر ہو رہا ہے، ذخیرہ اندوزوں کو بے لگام ہونے پر عبرت ناک سزا دی جائے اور آٹا مافیا کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔
تازہ ترین