آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بیروزگار ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی کے تحت احتجاج

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بیروزگار ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے سرکاری ملا ز متیں دلانے کے نا م پر فراڈ کرنے والے افراد کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے 8ویں روز بھی احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں زاہد قریشی اورذوالقرنین مر زا کا کہنا تھا کہ ریڈیو ٹی وی کے سابقہ فنکار مظہر علی قریشی اوران کے بھائی نذر حسین قریشی نے خود کو ایم پی اے فریال تالپور اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریبی افراد ظاہر کرکے حیدر آباد سمیت مختلف شہروں سے سیکڑوں بیروزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے وصول کرکے انہیں سندھ کے مختلف سرکاری اداروں میں ملا ز متو ں کے جعلی آرڈر دے کر فراڈ کیا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ دونوں فنکار بھائیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے متاثرہ افراد وصول کئے گئے لاکھوں روپے واپس کراکر پارٹی اور پارٹی قیادت کی ساکھ کو بچایا جائے۔

سندھ بھر سے سے مزید