• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائرپورٹ سیکورٹی فورس کیلئے ٹیسٹ دینے والوں کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر) ائرپورٹ سیکورٹی فورس کیلئے ٹیسٹ دینے والے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے میداروں نے مبینہ طور پر میرٹ کے برعکس انٹرویو میں امیدواراں کی نامزدگی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ جو میرٹ کے قوائد و ضوابط اشتہار میں واضح کیے گئے ہیں انکے مطابق کامیاب ہونے والے امیداروں کو انٹرویو کے خطوط جاری کیے جائیں اور ٹیسٹ انٹرویو میں بے ظابطگیوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز او بیررز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے ۔مظاہرے کی قیادت محمد ابراہیم ،امیر بادشاہ ،گلشاد خان ،کمال الدین اور دیگر کامیاب ہونے والے امیدواران نے کی ۔مظاہرین نے وفاقی وزیر ایویشن او ر دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ائیر پورٹ سیکورٹی فورس میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کا حق دیا جائے اور انٹرویو میرٹ لسٹ میں بے ظابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے ۔
تازہ ترین