• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص اسپتال منتقل  جبکہ دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے


کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے قریب تیز رفتار کار سمندر میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کار میں 2 افراد سوار تھے، جن میں سے ایک شخص اپنے ساتھی کو گاڑی چلانا سکھا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی جائے حادثہ پر واقع ہوٹل کی پارکنگ میں نہیں بلکہ سمندر سے ملحقہ گراؤنڈ میں سکھائی جا رہی تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سمندر میں جاگری۔

دونوں جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی جن میں 20سالہ دانیال اور 60 سالہ افتخار حبیب شامل ہیں۔

 پو لیس کا کہنا ہے کہ محمد افتخار قیوم آباد کا رہائشی اور 20 سالہ دانیال اختر کالونی کا رہائشی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر  کا کہنا ہے کہ کرین کی مدد سے سفید رنگ کی کار کو سمندر سے نکال لیاگیا ہے۔

تازہ ترین