• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدھ تک آٹے کے بحران پر قابو پالیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ

بدھ تک آٹے کے بحران پر قابو پالیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ


وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ منگل، بدھ تک آٹے کے بحران پر قابو پالیا جائے گا، پاسکو نے 3 لاکھ ٹن گندم سندھ کیلئے مختص کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ گندم پنجاب اور بلوچستان سے لائی جا رہی ہے، گندم کی پنجاب اور بلوچستان سے لانے میں ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کراچی میں 70 ہزار گندم کے بیگز پہنچ گئے ہیں کل تک 50 ہزار بیگز مزید پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے این ایل سی سے کانٹریکٹ کیا ہے، این ایل سی نے سندھ حکومت کی درخواست پر 200 گاڑیاں پنجاب اور بلوچستان سے گندم لانے کے لیے لائی گئیں، اب یہ گندم کراچی اور حیدرآباد میں فلور ملز کو دی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بیورو آف سپلائیز اینڈ پرائیز کنٹرول کو اور ڈپٹی کمشنرز کو آٹے کی قیمت پر ضابطہ لانے کی ہدایت کردی جبکہ وزیراعلیٰ نے سیکریٹری خوراک لائق احمد کو خود گندم مختص کرنے اور آمد کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین