• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی میں 3 ماہ کیلئے نیشنل سیکیورٹی ایکٹ نافذ

نئی دہلی میں 3 ماہ کیلئے نیشنل سیکیورٹی ایکٹ نافذ


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 3 ماہ کے لیے نیشنل سیکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) نافذ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این ایس اے کے نفاذ کے بعد پولیس بغیر وجہ بتائے کسی بھی حراست میں لے سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں مودی سرکار کے متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے، جس کے پیش نظر 3 ماہ کے لیے این ایس اے نافذ کیا  گیا ہے۔

انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی طرف سے متنازع شہریت قانون کے خلاف دارالحکومت میں آئے روز مظاہرے اور احتجاج ہو رہے ہیں۔

مودی سرکار کے متنازع قانون کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کی بولتی بند کرنے کے لیے این ایس اے کا نفاذ آج سے شروع ہورہا ہے، یہ قانون 90 دن کے لیے لگایا گیا۔

آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی گزشتہ 6 ماہ سے نیشنل سیکیورٹی ایکٹ نافذ ہے۔

تازہ ترین