• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل کے حملے جاری، گندم، سرسوں اور آلو کی فصلیں متاثر

وہاڑی (نمائندہ جنگ) ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں جس سے گندم ،سرسوں ، آلو ودیگر فصلیں متاثر ہورہی ہیں،وہاڑی میں دوسری بار حملہ ،کسان ڈھول پیٹنے لگے ،ساہیوال ،منکیرہ میں بھی نقصانات ،سپرے ٹیمیں تعینات تفصیلات کے مطابقوہاڑی میں ماچھیوال پکھی موڑ گگو منڈی لڈن ودیگر علاقوں میں ایک بار پھر ٹڈی دل نے حملہ کر دیا اور تین روز سے حملے مختلف اوقات میں جاری ہیں ٹڈی دل نے گندم، چارہ،کینوں کے باغات مکئی و دیگر فصلوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے کسانوں نے ٹڈی دل کو بھگانےکے لئے فصلوں میں ڈھول بجانے شروع کر دیئے ہیں کسانوں دلبر گجر محمد یوسف محمدحسین چوہدری رشید محمود عباس ودیگر کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل پہلے بھی ٹڈی دل نے ہماری فصلوں پر حملہ کیا تھا لیکن حکومت کی طرف سے ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور اس بار بھی پھر حملہ ہوا ہے جس سے ہماری سیکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئی ہیں کسانوں نے کہا کہ حکومت اس ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے موثر پلاننگ کرے۔ ٹڈی دل کے حملے سے ساہیوال میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی کاشت فصلیں متاثر ہو گئیں کسانوں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے سے گندم، سرسوں اور آلو کی فصل کو نقصان پہنچا ہے منکیرہ میں بھی ٹڈی دل کے حملے سے گندم، چنا اور دیگر باغات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ادھر وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل 30 سال بعد دوبار ہ متحرک ہو گئی ہے جس سے پاکستان سمیت دنیا کے 52 ممالک متاثر ہیں۔ ٹڈی دل نے سندھ اور بلوچستان کے بعد اب پنجاب کے مختلف شہروں میں فصلوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین