• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ایمپلائز یونین ووڈ ورکنگ سنٹر کا مطالبات کے حق میں احتجاج کا ا علان

پشاور( وقائع نگار ) ایمپلائز یونین پاک جرمن ووڈ ورکنگ سنٹر ایس آئی ڈی بی نے مطالبات جلد ازجلد تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے اور ملازمین کی مستقلی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے ووڈ ورکنگ سنٹرز میں ری ٹینڈرنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اس حوالے سے یونین کا اجلاس ایس آئی ڈی بی کوہاٹ روڈ میں ہوا جس میں صدر مرتضیٰ خان، جنرل سیکرٹری محمد شاہد اور سینئر نائب صدر ہدایت اللہ و دیگر نے شرکت کی، شرکاء نے کہا کہ انہوں نے سو سے زائد ووڈ ورکنگ سنٹر ملازمین کی مستقلی، گریجویٹی اور تنخواہوں میں اضافہ کیلئے کئی سال قبل انتظامیہ کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد کروانے کیلئے تاحال بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس نہیں بلایا گیا، وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری انڈسٹریز سے اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں جلد بی او ڈی اجلاس بلائیں، مذکورہ سنٹرز میں خام مال بروقت ترسیل نہ ہونے سے پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے جس میں اضافی چارجز لینے والے افسران رکاؤٹ ہیں، ووڈ گروپ سروس سٹرکچر پالیسی کے برعکس تعینات نان ٹیکنیکل پراجیکٹ منیجرز کو ہٹایا جائے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور سیکرٹری انڈسٹریز سمیت متعلقہ حکام سے اپیل کی ان کے مطالبات تسلیم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔
تازہ ترین