آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فردوس عاشق کی خون دینے کی نمائشی تصویر وائرل،سوشل میڈیا پر شدید تنقید ،تصویر کو گمراہ کن انداز میں پیش کرنا افسوسناک ،معاون خصوصی

فردوس عاشق کی خون دینے کی نمائشی تصویر وائرل


اسلام آباد (نما ئندہ جنگ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان خون دینے کی نمائشی تصویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئیں۔ فلاحی ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈالی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون عطیہ کر رہی ہیں لیکن جس چیز کو لیکر فردوس عاشق اعوان کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا گیا وہ یہ ہے کہ معاون خصوصی کے ہاتھ پر جو ڈرپ پائپ موجود ہے وہ سرنج کے بغیر ہے تو پھر بوتل میں خون کہاں سے آیا۔سوشل میڈیا پر فلاحی ادارے میں کی گئی فوٹو شوٹ کو لیکر کی جانے والی تنقید پر فردوس عاشق اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے خون کے عطیات کے حوالے سے آگاہی کمپین کا اجراء کرنا تھا،اسی ضمن میں میڈیا کوریج ہوئی جس کی تصاویر اور فوٹیج کو میڈیا کے بعض حصوں اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن انداز سے پیش کیا جانا انتہائی افسوسناک ہے، ان سے خون دینے کی نمائشی تصویر کے حوالے سے سوال پوچھا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک فوٹو شوٹ تھا جس پر منفی پروپیگنڈا کرکے مذاق اڑایا گیا، ہمیں کم از کم سماجی محاذ پر دکھی انسانیت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید