• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں پتنگ سازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 40 گرفتار

فیصل آباد میں پتنگ سازوں کیخلاف کریک ڈاؤن


فیصل آباد میں پولیس نے پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 4 فیکٹریاں سیل کردیں اور 80 ہزار سے زائد پتنگیں و دیگر سامان قبضے سے لے کر 40 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی پی او محمد سہیل چوہدری کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران شہر میں پتنگ سازوں کے خلاف دوسرا بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران ایک ہی روز میں 52 مقدمات درج کر کے 40 ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے ۔

پولیس کی جانب سے کیے گئے کریک ڈاؤن میں 4 فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے اور 80 ہزار سے زائد پتنگیں ،کیمیکل ڈور بنانے والی مشینری، چرخیاں اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین