آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایف آئی اے نےجلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانےسے روک دیا

ایف آئی اے نے جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا


ایف آئی اے نے ویمن ڈیمو کریٹک فورم بلوچستان کی صدر اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکن جلیلہ حیدر کو لاہور ایئر پورٹ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا، ان کا نام واچ لسٹ میں شامل تھا۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ڈبلیو ڈی ایف بلوچستان کی صدراور انسانی حقوق ایکٹوسٹ جلیلہ حیدر کو لاہورایئرپورٹ پر لندن جانے سے روکا ہے۔

ذرائع کے مطابق جلیلہ حیدر لندن میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لئےجا رہی تھیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیلہ حیدر کا نام واچ لسٹ میں شامل تھا اور انہیں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونےکے الزام پر روکا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے جلیلہ حیدر کا بیان ریکارڈ کرکے انہیں گھر واپس جانے کی اجازت دے دی ۔

قومی خبریں سے مزید