آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لبنان :پرتشدد مظاہرے،400 سےزائد مظاہرین زخمی


لبنان کے دارالحکومت میں شروع ہونے والے مظاہرے شدت اختیار کرگئے، حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے نتیجے میں 400سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

لبنان میں گذشتہ تین ماہ سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف پرامن مظاہرے جاری تھےتاہم گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے ایکشن کے بعد مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے سرکاری املاک کو نذر آتش کرنا شروع کردیا ۔

کشیدہ صورتحال کی وجہ سے حکومت نے فوج کو طلب کرلیاہے ۔

مظاہرین کا پہلا مطالبہ تھاکہ سعدالحریری وزیراعظم کے عہدے سے مستعفیٰ ہوں، انہوں نے دسمبر میں استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد مظاہرین نے موجودہ کابینہ کی برطرفی اور فوری طور پر نئی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید