• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لبنان میں پھر ہنگامے پھوٹ پڑے،مظاہرین سے فورسز کی جھڑپیں

لبنان میں پھر ہنگامے پھوٹ پڑے،مظاہرین سے فورسز کی جھڑپیں


بیروت (جنگ نیوز)لبنان میں پھر ہنگامے پھوٹ پڑےجبکہ مظاہرین سے فورسز کی جھڑپیںبھی ہوئی ہیں اور 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،تفصیلات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت میں اتوار کی صبح حکومت مخالف مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربر کی گولیوں، آنسو گیس، لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ لبنان میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ وسط اکتوبر سے جاری ہے اور مظاہرین اشرافیہ کا مسلسل حکومتوں میں رہنے، مالی بےضابطگیوں اور سرکاری خزانے کے بے جا ذاتی استعمال کے خلاف آواز بلند کیے ہوئے ہیں۔ اس دوران وزیراعظم مستعفی ہو چکے ہیں اور ابھی تک نئی حکومت تشکیل نہیں پا سکی ہے۔

تازہ ترین