• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر و ادیب جمیل الدین عالی کی 95ویں سالگرہ


نامور شاعر اور ادیب جمیل الدین عالی کا 95 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

20جنوری 1925کو دہلی کے ادبی گھرانے میں آنکھ کھولنے والے جمیل الدین عالی نے معاشیات میں بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد وزارت کامرس میں اسسٹنٹ کے طور پربھرتی ہوئے۔

برصغیر کی تقسیم کے بعداپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان ہجرت کی اور نیشنل بینک میں ملازمت اختیار کی۔

1965کی جنگ میں جمیل الدین عالی  نے افواج پاکستان کا لہو گرمانے کیلئے شاندار نغمہ "اے وطن کے سجیلے جوانو"لکھا جسے ملکہ ترنم نور جہاں نے گا یا۔

اس کے علاوہ بھی جمیل الدین عالی نے کئی مشہور ملی نغمے اور گیت لکھے جو زبان زد عام ہوئے۔

جمیل الدین عالی کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے اور اس کے علاوہ وہ روزنامہ جنگ میں "نقارخانے میں "کے عنوان سے کالم بھی لکھتے رہے۔

ان کی ادبی خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا ۔

جمیل الدین عالی ذیابطیس کے مرض کے باعث 23نومبر 2015کو دار فانی سے کوچ کرگئے لیکن ان کی ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تازہ ترین