• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا بحران: چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ وزیر کو طلب کرلیا


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آٹے کے بحران پر متعلقہ وزیر کو کل طلب کرلیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کے اپوزیشن رہنماؤں نے آٹے بحران پر حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔

چیئرمین سینیٹ نے آٹے بحران پر فوڈ سیکیورٹی کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ متعلقہ وزیر بھی کل ایوان میں آئیں۔

صادق سنجرانی نے آٹے بحران پر چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے ملک میں کئی روز سے جاری آٹے بحران سے متعلق سینیٹ میں کل بھی بحث جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین