آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اسلام آباد: سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کرنے والا گرفتار

اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کر کے جائیداد ہتھیانے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رضوان جٹ سوشل میڈیا کے ذریعے دوہری شہریت کی حامل خواتین کو ورغلا کر شادی کا جھانسہ دیتا اور جائیداد چین لیتا تھا۔ ملزم کو قبضہ مافیا کی پشت پناہی بھی حاصل تھی۔

ملزم نے سیکٹر آئی ایٹ میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد برطانوی شہری خاتون کو ہراساں کیا اور قتل کی دھمکیاں دیں۔

متاثرہ فیملی نے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں واقعہ کی اطلاع دی جس پر تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید