• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا پور ،کار نہر میں جا گری،ماں اور 2بچے ڈوب گئے

دنیا پور(صباح نیوز) دنیا پور میں ہیڈ مانجھا پر تیز رفتار کار نہر میں جاگری جس کے نتیجہ میں کار میں سوار ماں اور دو بچے زندگی کی باز ی ہار گئے۔ عینی شاہد کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون ثمینہ ٹیچر تھیں اور بچوں کو لے کر سکول جارہی تھی کہ اسی دوران کار ڈرائیور تیز رفتار ی کی وجہ سے گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور کار نہر میں جا گری۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون ٹیچر، اس کا بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے گاڑی سے نعشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں۔
تازہ ترین