• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی ایکشن پلان سے سرکاری محکموں کی استعداد بڑھے گی، سیکرٹری ہیلتھ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ڈینگی کنٹرول پروگرام کے تحت ڈینگی کی وباکو روکنے کے لئے نئے ایس او پیز پر مبنی ڈینگی کنٹرول ماڈل متعارف کرایا گیا ہے جس کی ترجیحات پر مربوط و مؤثر عمل درآمد کیلئے متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران اور عملے کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے- کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام صوبائی محکمے اور ادارے عوامی تعاون سے انسداد ڈینگی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ سٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈیئراعجاز قمر کیانی ،کمشنرر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود، ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگراور ان کی ٹیم کے افسران، راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز، انتظامیہ ، ہیلتھ ، واسا، میونسپل کارپوریشن، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت ضلع راولپنڈی اور ڈویژن کے دیگر اضلاع سے سرکاری محکموں کے افسران ٹریننگ سیشن میں موجود تھے۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے کہا کہ ڈینگی ایکشن پلان سے متعلقہ سرکاری محکموں اور اداروں کی استعداد کار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ ڈینگی کنٹرول ٹریننگ میں ڈاکٹر وسیم اکرم، کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود ، سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر اعجاز قمر کیانی ، ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر ، ڈاکٹر آصف ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اور دیگر افسران نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مکمل اشتراک عمل سے کام کیا جائے گا -
تازہ ترین