• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سگریٹ پر عائد ہيلتھ ليوی پر عمل درآمد ميں مزید تا خیر نہ کرے ، اظہر سلیم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) ہیومن ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اظہر سلیم نےکہا ہےکہ 2019 ميں کابينہ نے سگریٹ پيک سےمتعلق ہيلتھ ليوی بل کی منظوری دے دی ، جس سے متعلقہ سرکاری محکمہ کو کابينہ کے فيصلے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم تمباکو کی صنعت کے دباؤ کے زیر اثر اب تک کوئی کارروائی نہيں کی گئی۔حکومت سگریٹ پر صحت سے متعلق عائد ہيلتھ ليوی پر عمل درآمد ميں مزید تاخير نہ کرے ۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بل ميں "تمباکو کے مطالبے کو کم کرنے کے لئے قيمت اور ٹيکس بڑھانے کے اقدامات" کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس اقدام کے ذریعے حکومتوں کو ٹيکس اور قيمتوں کی پاليسياں نافذ کرنے کی ضرورت ہے جو ملک کے پبلک ہيلتھ سے جڑےمقاصدکی حصول ميں مدد کرے گی۔
تازہ ترین