• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ائیر پورٹ کے رن وے پر گھس آنیوالا سورجہاز کے ٹائر تلے آکر ہلاک

اسلام آباد (وقائع نگار )اسلام آباد ائیر پورٹ کے رن وے پر سور گھس آیا جو جہاز کے ٹائر تلے آکر ہلاک ہو گیا۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ائیرپورٹ کے بیرونی جنگلے کی دیوار کے نیچے سے زمین کھود کر ایک سور رن وے تک پہنچ گیا۔اس وقت ایک غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز لینڈنگ کے بعد ٹیکسی رن وے پر تھی۔ واقعہ پر کپتان نے کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی کہ طیارے کے ویل سے جانور ٹکرا گیا ہے۔سول ایوی ایشن حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور ہلاک ہونے والے جانور کی باقیات ہٹا کر رن وے کو کلیئر کر دیا۔
تازہ ترین