• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب اور او پی سی پورٹل کو آپس میں منسلک کرنے کا فیصلہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن ( او پی سی) پنجاب پسند خان بلیدی نے وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر فیڈرل لاہور ریجن ندیم اشرف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان سے اوورسیز پاکستانیز کی وفاقی محکموں سے متعلقہ شکایات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ممبر وفاقی محتسب ڈاکٹر ثاقب عزیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سینئر ایڈوائزر لاہور ریجن ندیم اشرف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانیز کی شکایات کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے ۔کمشنر او پی سی پسند خان بلیدی نے کہا کہ کمیشن کے پاس لیسکو، نادرااور سٹیٹ بنک آف پاکستان اور دیگر محکموں سے متعلقہ مختلف نوعیت 45 کی شکایات جو کمیشن میں زیر التوا ہیں ان کو حل کیلئے وفاقی محتسب کو بھجوا رہے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی محتسب اور اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے پورٹل کو بھی آپس میں منسلک کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اوورسیز پاکستانیز کی شکایات کے ازالے کو ممکن بنایا جا سکے۔
تازہ ترین