• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران ہر ناکامی پر گذشتہ حکومت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں ، عظمی بخاری

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں گندم کے جاری بحران پر حکومت کی ہٹ دھرمی تکلیف دہ بات ہے۔موجودہ حکومت ہر نااہلی اور ناکامی پر گذشتہ حکومت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے۔یہ حکومت ہمارے چند سوالات کا جواب تو دے کہ کیا گذشتہ حکومت گندم کے سرپلس ذخائر چھوڑ کر نہیں گئی تھی،کیا اس حکومت نے گندم برآمد نہیں کی،جب مقامی سطح پر گندم کی خریداری کا وقت تھا تو اس وقت پیسے بچانے یا کسی اور وجہ سے گندم کیوں نہیں خریدی گئی،اب چند ہفتوں میں گندم کی مقامی فصل آنے والی ہے تو ایسے میں بیرون ممالک سے گندم درآمد کرنے کی وجہ کیا ہے،کیا ارباب اختیار میں سے کوئی ایک ایسا باضمیر ہے جو ان سوالات کے جوابات دے،پوری قوم ہر گلی محلے میں ان سوالات کے جواب مانگ رہی ہے۔اس بحران کے پیدا کرنے میں کئی وفاقی و صوبائی وزرا کے نام آ رہے ہیں کہ جنہوں نے خود یہ بحران پیدا کیا۔
تازہ ترین