• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (وقائع نگار خصوصی)یاران سخن اور پاک برٹش آرٹس کے اشتراک سےالحمرا ادبی بیٹھک میں محفل مشاعرہ منعقد ہوئی۔ مشاعرے کی صدارت واجد امیر نے کی جبکہ مہمانان اعزاز میں میجر حبیب الرحمٰن بھٹی، عرفان صادق اور صائمہ آفتاب شامل تھیں۔ ندیم بھابھہ، ایوب صابر، جاوید قاسم، ڈاکٹر دانش عزیز، حسن بانو، ریاض روحانی، افضل پارس، اقبال بخاری، علی صدف، سعید عاصم، شہزاد نیئر، ندیم شیخ، الطاف ضامن چیمہ، طارق چغتائی، بابر ہاشمی، صدیق جوہر، علی روش،باہر بلوچ، اعجاز فیروز اعجاز، نادیہ فیاض سمیت متعدد شاعرات اور شعراء نے اپنا کلام سنایا۔ اس تقریب میں نظامت کے فرائض پروفیسر صغیر احمد صغیر اور شبنم مرزا نے انجام دیئے۔ تقریب کے منتظم علی جوشا تھے۔
تازہ ترین