• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی من مانیوں کیخلاف مسلم اُمہ یکجاء ہو جائے:مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر) سویل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، امور، ای لائبریری کے اشتراک سے ”نیا سال 2020 کیسا ہونا چاہئے“ سیمینار ہوا،جس کی صدارت زوہیب گیلانی نے کی مہمانان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی ندیم قریشی، انجینئر ممتاز خان، میجر(ر) مجیب احمد خان، قربان فاطمہ، اظہر مجوکہ، عبدالمحسن شاہین شامل تھے جبکہ مہمانان اعزازین میں مہر اجمل خاموش، اکبر ہاشمی، ڈاکٹر غضنفر ملک، صائمہ علی، غزل غازی، ڈاکٹر نیاز احمد، نعیم اقبال نعیم، اظہر مجوکہ، پروفیسر اعظم، مدیحہ بتول شامل تھے،زوہیب گیلانی، ندیم قریشی اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہم خدا کی ذات پر یقین رکھتے ہیں اور امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے، بیشک اس وقت حالات مسلم اُمہ کے حق میں نہیں، پاکستان میں بھی بہت سے ایسے چیلنجز موجود ہیں جن کے مقابلے میں دن رات محنت کرنا ہوگی، ہم میں سے ہر طبقہ اپنی اپنی جگہ کوشش کرے تو حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، امریکا کی من مانیوں کیخلاف مسلم اُمہ کو یکجاء ہونا چاہئے۔
تازہ ترین