• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کے مکینکل سوئیپر کے برش ناکارہ ، صفائی کا عمل متاثر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مکینکل سوئیپر کے برش ناکارہ ہو گئے جس کی وجہ سے شہر بھر کی سٹرکوں پر صفائی کا عمل متاثر ہو رہا ہے اور بہتری نہیں لائی جا سکی ، سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے مکینکل سوئیپر کے برش ہنگامی بنیادوں پر خریدنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،بتایا گیا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پاس سٹرکوں کی صفائی کیلئے6مکینکل سوئیپر ہیں ، مکینکل سوئیپر کے برش نہ ہونے کی وجہ سے سوئیپر ناکارہ ہو گئے ہیں ، سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے فوری طور پر برش خرید کرکے مکینکل سوئپر آن روڈ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
تازہ ترین