• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سےلاہوراور فیصل آبادچلنے والی مسافرٹرینوں کیلئے علیحدہ بوگیاں فراہم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے ہیڈکوارٹرنے ملتان لاہوراورملتان فیصل آبادچلنے والی مسافرٹرینوں کوبروقت چلانے کے لئے علیحدہ بوگیاں فراہم کردی ہیں،بتایا گیا ہے کہ ملتان (براستہ خانیوال ساہیوال) لاہور اورملتان (براستہ خانیوال شورکورٹ) فیصل آباد کے لئے ایک ہی ریک چلتاتھا،جس کی وجہ سے اگرکسی بھی ایک سٹیشن سے چلنے والی ٹرین تاخیرسے ملتان پہنچتی تھی تودوسرے روٹ کے لئے اسی ٹرین کے چلنے کی وجہ سے وہ بھی اپنے مقررہ وقت کے بجائے تاخیر سےروانہ ہوتی تھی اس صورت حال پرمسافر آئے روزاحتجاج کرتے تھے،اس مسئلہ کوحل کرنے کے لئے ریلوے ہیڈکوارٹر نےریلوے ملتان ڈویژن کو اضافی بوگیاں فراہم کردی ہیں ۔
تازہ ترین