• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرید طوفان کی اے این پی میں واپسی بڑی کامیابی ہے، نذیر تبسم

پشاور(نمائندہ خصوصی) اے این پی اکبر پورہ کے رہنما نذیر تبسم نے قوم پرست رہنما اور ساقب صوبائی وزیر فرید طوفان کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرید طوفان اے این پی کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے باچا خان رہبر تحریک خان عبدالولی خان اور بیگم نسیم ولی خان کی قیادت میں پختونوں کے حقوق کے لئے طویل جدوجہد کی اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں نذیر تبسم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے صوبے کے حقوق کے حصول کےلئے اے این پی کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ خدائی خدمت گار تحریک کے بانی باچا خان اور اے این پی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ آنے والا دور اے این پی کا ہے انہوں نے اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کی پختونوں کے لئے عظیم خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میاں افتخار حسین کی طرف سے عوام کےلئے اپنے اکلوتے لخت جگر میاں راشد حسین کی قربانی دے کر یہ ثابت کر دیا گیا کہ وہ صوبے کے عوام کےلئے سب کچھ قربان کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین