• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی شمو لیت بزنس کونسل کی کامیابی ہے‘ انجم نثار

پشاور(نمائندہ خصوصی) ممتاز تاجر رہنما ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید منہاج باچا نے ایف پی سی سی پی کے سربراہ میاں انجم نثار بزنس مین پینل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے سابق چیئرمین حاجی غلام علی کی کوششوں سے وزیراعظم کی طرف سے بزنس کونسل پاکستان میں بزنس کمیونٹی کے پانچ نمائندوں کو شامل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بزنس کمیونٹی کے لئے یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ سید منہاج باچا نے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ایف سی سی پی کے سربراہ میاں انجم نثار بنس مین پینل کے مرکزی سیکرٹری جنرل حاجی غلام علی اور چیمبر آف کامرس و انڈسٹری کے چاروں صوبوں کے عہدیداروں کی کوششوں سے ملک میں مفت تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جس سے ملک میں غربت، بدحالی و بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔
تازہ ترین